روزنامہ صباح کے مطابق یہ مجسمہ اپنی برقرار حالت کی وجہ سے ماہرین کے لیے خصوصی دلچسپی کا حامل ہے۔ قدیم شہر پروسیاس ایڈ ہائپیم کو پہلے ادوار میں “ہائپیوس” اور “کیروس” کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اِس پر بیتھنیا کے پروسیاس اول نے قبضہ کر لیا تھا، اور بیتھنیا کے لوگوں نے اپنے بادشاہ کے اعزاز میں شہر کا نام رکھا۔